ابنا: سعودی عرب میں ایک سیاسی اور سول حقوق کی تنظیم اے سی پی آر اے نے اتوار کو بتایا کہ 2013 میں جیل میں قید ہونے والے عمر السعید تنظیم کے چوتھے رکن ہیں۔
اس تنظیم نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں جمہوریت کا مطالبہ کیا گیا تھا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے لیے حکمراں خاندان کی مذمت کی گئی تھی۔
اے سی پی آر اے نے کا کہنا ہے کہ سعید کے خلاف خفیہ طور پر مقدمہ چلایا گیا اور انہیں اپنا دفاع کرنے کے لیے وکیل تک کی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ امریکہ کی حمایت یافتہ سعودی عرب کی شاہی حکومت نے 2011 سے ملک میں جمہوری نظام کے حق میں ہونے والے مظاہروں کو بہت ہی سفاکانہ طریقے سے کچلا ہے، اور بڑی تعداد میں سماجی و سیاسی کارکنوں کو بغیر مقدمہ دائر کیے جیلوں میں ٹھوس دیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت متعدد بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں آل سعود کے ان اقدامات کی مذمت کر چکی ہیں اور ملک میں سیاسی و مذہبی آزادی سمیت شہری حقوق کا مطالبہ کر چکی ہیں۔
.......
/169